اسلام آباد

امریکہ کا ساتھ دینے پر طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ناصر جنجوعہ

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا ساتھ دینے پر طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا۔ اسلام آباد میں نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ ہم نے طالبان کے خلاف امریکہ کا ساتھ دیا، امریکہ کا ساتھ دینے کے رد عمل میں طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ہمیں فاٹا، بلوچستان اور کراچی میں الجھایا گیا، ہم نے فاٹا سمیت ہر جگہ مقابلہ کیا، پاک افغان بارڈر پر سب سے بلند مقام 24 ہزار فٹ ہے، دنیا کے دشوار ترین علاقے میں عالمی برادری آئے اور لڑ کر دکھائے۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان اخلاقی طور پر بلند درجے پر فائز ہے، دہشت گردوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی میں ہزاروں شہری،افسر اور جوان شہید ہوئے، بے پناہ قربانیوں کے باوجود ہم پر دوہرے معیار کا الزام لگایا جاتا ہے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر گاؤں اور خاندان منقسم ہیں، منقسم علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت کے لئے راہداری معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں، افغانستان کو خلاء میں چھوڑنے کے باعث نائن الیون کا واقعہ رونما ہوا، ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سے افغان معاشرہ تباہ ہوا، ہم افغانوں کی قدر کرتے ہیں وہ بڑے جنگجو ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close