اسلام آباد

چیف جسٹس کی ائیرہوسٹس کیساتھ تصویر پہ اعتراض، نعیم بخاری نے معافی مانگ لی

: نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں، ٹی وی پر اپنے ریمارکس کی وضاحت بھی کردی تھی، پہلے بھی میری گفتگو میڈیا میں موضوع بحث بن گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیس وکیل نہیں موکل ہارتا ہے یہ جملہ بھی میڈیا کی زینت بنا جب کہ خود کو اسٹپنی وکیل کہنا بھی میڈیا نے ہائی لائٹ کیا لہذا کل کی تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close