اسلام آباد

قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کردیا

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر اجاگرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تین گھنٹےسے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں دہشتگردی کی حالیہ لہر کی مذمت کی اور کشمیریوں کی غیرمعمولی جرات اور برداشت کو قابل تحسین قرار دیا۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی غیرمعمولی جارحیت کو دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close