اسلام آباد

خاتون سے زیادتی، اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار

خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون شاہدہ پروین کی شکایت پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم تنویر صادق کو گرفتار کرلیا۔ شاہدہ پروین نے پولیس کو بیان دیا کہ پولیس اہلکار اور گھر میں کام کرنے کے بہانے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر ملزم تنویر صادق کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون کا میڈیکل کروا کر اسے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ تنویر صادق پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے مبرا نہیں ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close