اسلام آباد

پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال جاری ۔مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا

کراچی:پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کےخلاف ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاج اور ہڑتال آج دوسرے روزبھی جاری ہے۔دفاتر بند پڑے ہیں اور تمام کام رک چکا ہے۔
پی آئی اے ملازمین کااحتجاج دوسرے دن میں داخل ہوگیا ہے۔ملک بھرمیں پی آئی اے دفاترکی تالہ بندی کردی گئی ہے اور مظاہرے جاری ہیں۔ ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین سراپااحتجاج ہیں۔ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن کومزید اربوں روپے کانقصان ہوگا۔
پی آئی اے کا سفر مہنگا پڑسکتا ہے۔ قومی ایئرلائن کے ملازمین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پہلے سے خسارے کاشکار مزید نقصان میں چلاگیا ہے۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کےخلاف ملازمین کی ہڑتال مسافروں کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔بکنگ آفس بند ہوگئے ہیں جبکہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام پی آئی اے دفاتر میں تالے لگے ہوئے ہیں۔صرف آن لائن ٹکٹ ملنے کا اسرا ہے۔ پی آئی اے کے طیارے کم کم اڑان بھررہے ہیں۔اگر ہڑتال جاری رہی تو آنےوالے دنوں میں ٹکٹ کٹوانا مسافروں کیلئے کڑاامتحان سے کم نہ ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے ادارے کو اربوں کانقصان اٹھانا پڑےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close