More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

2008ء کا الیکشن فکس تھا، چوہدری شجاعت حسین

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب ’سچ تو یہ ہے‘ میں کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے انکشافات پر مبنی کتاب میں لکھا کہ 2008ء کا الیکشن فکس تھا اور امریکا بے نظیر بھٹو (مرحومہ) کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا تھا۔ چوہدری شجاعت نے انکشاف کیا کہ اس وقت کے وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو سستی اور کاہلی کی وجہ سے وزارت ِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا، اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے افتخار چوہدری کی شکایت وزیر اعظم شوکت عزیز نے کی تھی اور چیف جسٹس افتحار چوہدری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرویز مشرف سے صلح کرنے کو تیار تھے۔ کتاب کی رونمائی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو کچھ کانوں سے سنا، آنکھوں سے دیکھا اور ہونے والے اقدامات کو من و عن اپنی کتاب میں تحریر کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close