اسلام آباد

اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے فیصلے میں احتساب عدالت کو 6 ماہ میں فیصلے کا نہیں بلکہ لازمی سزا سنانے کا کہا تھا، اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہو رہی ہیں اور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، کیا انہیں پہلے سے علم ہو گیا ہے کہ کوئی شخص آرہا ہے، انہیں کیسے پتا چلا کہ کوئی آ رہا ہے؟۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نون لیگی ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں مثالی کام کیا، آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں جنوبی پنجاب میں جنہوں نے پارٹی چھوڑی وہ ایسے ہی چلے گئے؟۔ چودھری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ چودھری نثار کے بارے میں قوم مجھ سے جانے بغیر ہی سب کچھ جانتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نگراں حکومت میں نیب قوانین کو غیرموثر کرنے کے بارے میں بات ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نیب الیکشن سے پہلے امیدواروں پر دباوٴ نہ ڈالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close