اسلام آباد

عوام پہ سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عام انتخابات 2018ء کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جس کے تحت ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں پر پابندی نہیں ہو گی جب کہ ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہیں کئے جا سکیں گے، یکم اپریل کے بعد سے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوسکے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یکم اپریل کے بعد گیس پائپ لائنز کی تنصیب، سڑکوں کی کارپٹنگ، واٹر سپلائی اسکیمز پر عملدرآمد روک دیا گیا جب کہ تمام وزارتوں اور محکموں کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آگا ہ کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close