اسلام آباد

اسلام آباد آنے والی پرواز کی لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرو ا دی گئی ہے

بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز جب لاہور کے قریب پہنچی تو اس کے انجن نمبر دو نے کام کرناچھوڑ دیا اور بند ہو گیا جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر لینڈ کروا دیا ۔طیارے میں عملے سمیت 105مسافرسوار تھے جو تمام محفوظ ہیں ۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ طیارے کی فنی خرابی دورکرنے کے بعد اسے اسلام آباد کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close