اسلام آباد

شام پر امریکی میزائل حملہ،پاکستان کا موقف

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے شام پر امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے میزائل حملے کے بعدباقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تمام قوتوں سے مطالبہ کرتاہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےمطابق کارروائی کریں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کی صورتحال پرگہری نظراورتشویش ہے،پاکستان کسی بھی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے ا ستعمال کی مذمت کرتاہے۔ترجمان کامزید کہنا تھا کہ اوپی سی ڈبلیوکے تحت کیمیائی ہتھیاروں کے ا ستعمال کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں،مشکل گھڑی میں پاکستان شامی عوام کے د کھ میں شریک ہے۔خیال رہے امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے قرارداد منظور کرانے میں ناکامی کے باوجود برطانیہ اور فرانس کی مدد سے شام پر حملہ کیا تھا۔.واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے شام میں 100 سے زائد میزائل داغے گئے جس پر ٹرمپ کا کہناہے کہ حملہ کامیاب رہا جبکہ روس کا کہناہے کہ 70سے زائد میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ۔دوسری جانب روس کی درخواست پر اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے جبکہ امریکی اتحادی برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک نے اس کارروائی کو شام کے علاقے میں باغیوں کے آخری قلعے دوما میں کیے گئے مبینہ کیمیائی حملے کا جواب قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close