اسلام آباد

پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرکے ہی دم لیں گے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے اندرون اور بیرون ملک سہولت کار پریشان ہیں، پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے سبب دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے جس کے باعث پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے اندرون اور بیرون ملک موجود دہشت گردوں کے معاون پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن دہشت گردی کو بڑھانے میں مصروف ہیں لیکن ہم ہرطرح کی سازش اور مذموم عزام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بناکر ہی دم لیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں قوم نے بھرپور تعاون کیا، قومی مفاد کے لیے عوام متحد ہیں، دہشت گردی ختم کرکے ملک میں مستقل امن قائم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close