اسلام آباد

پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہو گئے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوٹا ازم جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ پیپلز پارٹی سے جانے والوں پر پارٹی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو چکے ہیں۔

نیئر حسین بخاری کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ضیاء الحق کی باقیات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرف کی باقیات کے ساتھ ملنا درست نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست بہت گندی ہے، مجھے نہیں معلوم وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ عدلیہ سے محاذ آرائی ملک اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔ (ن) لیگ نہ صرف آنے والی حکومت کا حق مار رہی ہے بلکہ پری پول دھاندلی بھی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوٹا ازم جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ لوٹا ازم نظریاتی لوگوں میں نہیں ہوتا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ پیپلز پارٹی سے الگ ہونے والوں کو وہ سیاسی مقام نہیں ملا جو پیپلز پارٹی نے دیا۔ جانے والوں کے لیے دروازے بند ہو گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close