Featuredاسلام آباد

ضیاء کے قانون سے ضیاء کے بچے متاثر ہورہے ہیں، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے اور خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے خوش نہیں ہوں، کسی بھی پارٹی سے ورکر نکل جائے تو ضرور افسوس ہوتا ہے، آرٹیکل 62 کے تحت جسے نا اہل کیا جاتا ہے اس میں جھوٹ کا عنصر شامل ہوتا ہے، پاکستان کی سیاست پارلیمانی ہونی چاہیئے، پارلیمنٹ کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئں، ججز کو بھی سیاسی معاملات کو سیاسی رکھنا چاہیئے، بہتر ہوتا کہ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا جاتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خواجہ آصف کی نااہلی کے پیچھے ضیاءالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیاء الحق نے جیتے جی کسی سیاستدان کو نہیں بخشا اور مرنے کے بعد بھی نہیں بخش رہا، اب تو اس قانون سے ضیاءالحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ نواز شریف سے بار بار اس قانون کے خاتمے کا کہا لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ موجودہ حکومت میں نئی سرمایہ کاری نہیں آئی، قوم پر قرضوں کا بوجھ بڑھا دیا ہے، یہ مہنگے قرضے آنے والے وقت میں مشکلات میں اضافہ کریں گے موجودہ حکومت کو 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ نہیں دینا چاہیے، حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے، ایسا کرکے حکومت پارلیمنٹ کے وقار سے کھیلنا چاہتی ہے، حکومت نے 5 سال غریبوں کو ریلیف نہیں دیا تو اب کیا دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close