اسلام آباد

ایل او سی پر بھارت کا جنگی جنون برقرار، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک واقع شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پدھار سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close