اسلام آباد

سعودی عرب میں پاکستانی دہشتگردوں کو پناہ دیئے جانے کا انکشاف، لشکر جھنگوی پنجاب کا امیر گرفتار

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے رہنماؤں کو پناہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں کالعدم لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور حرکۃ الانصار کے متعدد رہنما پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق پاکستانی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی درخواست پر انٹرپول نے سعودی عرب سے کالعدم لشکر جھنگوی پنجاب کے امیر صوفی آصف پیجو کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوفی آصف پیجو کو سی ٹی ڈی جلد ہی سعودی عرب سے پاکستان لائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات سی ٹی ڈی کے پاس زیر تفتیش ہیں۔ ملزم کیخلاف قتل، دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے تو وہ سعودی عرب فرار ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوفی آصف پیجو کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی نے ریڈ وارنٹ گرفتاری جاری کروا کر انٹر پول کو گرفتاری کا ٹاسک دے رکھا تھا، انٹرپول نے ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے دہشتگرد جن کا تعلق جنوبی پنجاب اور بہاولپور ضلع سے ہے وہ بھی سعودی عرب میں پناہ گزین ہیں اور دہشتگردوں کی ایک کثیر تعداد جنت البقیع میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہے جو پاکستانیوں کو جنت البقیع میں زیادہ دیر نہیں ٹھہرنے دیتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سعودی حلیے میں ہوتے ہیں اور عربی بول کر پاکستانیوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ وہ پاکستانیوں کی تمام باتیں سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہی دہشتگرد پاکستانی شیعوں کیساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اور انہیں زیادہ دیر جنت البقیع میں ٹھہرنے نہیں دیتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close