Featuredاسلام آباد

نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی شہباز شریف ٹھس ہوچکے ہیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی شہباز شریف ٹھس ہوچکے ہیں۔ لاہور میں مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس جلسے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو مبارک باد دیتا ہوں جب کہ لاہور والے پاکستان کا جوش جذبہ، ہمت اور طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن عمران خان کا دامن صاف ہے، پورے ملک میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، اگر انتخاب ہوئے تو عوامی مسلم لیگ لڑے گی، میں غریب کی تبدیلی چاہتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور عدلیہ ہر محاذ پر لڑ رہی ہے، ان کا مقصد ہے پاکستان کی فوج کو اور اس کے وقار کو نیست و نابود کیا جائے جب کہ ثاقب نثار جہاد کررہے ہیں سارے ملک میں صرف ایک چیف جسٹس ہی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، شہبازشریف ٹھس ہوچکے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پانی، بجلی اور گیس نہیں ہے نوجوانوں کے پاس نوکری نہیں ہے، موٹر وے اور گرین لائن عوام کی جیب سے نکلتی ہیں اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پتہ نہیں کہاں سے مفتہ لگ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close