اسلام آباد

کویت ہلاکتیں، لاشیں جلد از جلد لانے کا حکم

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کویت میں ایک حادثے میں جل کر ہلاک ہونے والے نو پاکستانیوں کی لاشیں واپس لانے کے لیے متعلقہ حکام کو جمعہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے سیکریٹری ہیومن ریسورسز اور سمندر پار پاکستانیوں کے ادارے او پی ایف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارتِ خارجہ کے ساتھ مل کر ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں جلد از جلد پاکستان لائی جائیں۔

کویت کے فروانیہ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ محمد آصف نامی شخص کی بیوی، دو بچے، دو بچیاں، ماں، ایک بھتیجا اور سالی اس آتشزدگی کی نذر ہو گئے۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق وزیر خارجہ اور او پی ایف کو کہا گیا ہے کہ ان افراد کی شناخت کی جائے اور ان کے خاندان کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اس غم زدہ خاندان کو تین دن کے اندر اندر بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی کی حیثیت سے جو معاوضہ بنتا ہے ادا کیا جائے۔

کویت کے اس رہائشی علاقے میں آتشزدگی کے واقع میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ 23 افراد زخمی بھی ہو گئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close