Featuredاسلام آباد

اسلام آباد کیا انکو جہیز میں ملا ہے، امیر جماعت اسلامی کے سوال نے کئی سوالات کو جنم دیدیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں اسلام کا طعنہ دینے والے بتائیں کیا اسلام آباد ان کو جہیز میں ملا۔اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی مثال ایک ماں جیسی ہوتی ہے لیکن موجودہ حکومت تو سوتیلی ماں سے بھی بدتر ہے، ہمیں اسلام اور اسلام آباد کا طعنہ دینے والے بتائیں کیا اسلام آباد ان کو جہیز میں ملا ہے، کرپشن کرنے والے بھاگ کر حرم بھی پہنچ گئے تو انہیں وہاں سے بھی پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما میں 436 دیگر افراد بھی ہیں، معلوم نہیں ہماری عدالت کیوں اس پر خاموش ہیں، کسی مذہبی لیڈر کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے، ہمارے ساتھ کوئی کرپٹ شخص نہیں چل سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close