اسلام آباد

سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کل چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی

لاہور : سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے کل بلوچستان اور کراچی میں چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کا چاند آج پیدا ہو جائے گا۔ چاند آج سہ پہر چار بج کر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کل چاند دو مقامات پر نظر آنے کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق منگل کے روز چاند کراچی اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں نظر آ سکتا ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹوں سے تجاوز ہو گی۔ غروب قمر اور غروب شمس کے درمیان 40 منٹ کا فرق لازمی ہونا چاہیے۔ اگر موسم انتہائی صاف ہوا تو چاند نظر آئے گا۔ سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں واضح طور چاند نظر آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close