Featuredاسلام آباد

چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جو حکومت کو کرنے چاہیئے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جو حکومت کو کرنے چاہیے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بعد صحت پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیسے والے لوگ علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں اور غریب سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے مجبور ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا، انہوں نے ہمارے اسپتالوں کا نوٹس لیا ہے، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ چیف جسٹس کو کہوں گا غیر جانبدار ماہرین کی کمیٹی بنائیں۔عمران خان نے کہا کہ 40 سال میں کسی نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات نہیں کیں، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں وہ کام کیا جو 40 سال میں کسی نے نہیں کیا۔ ہم خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں ایسی اصلاحات لائے جو پورے پاکستان میں کہیں نہیں لائی گئیں لیکن اس کے لیے ہمیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری اسپتال میں کسی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جاتی ہے تو وہ عدالت سے حکم امتناعی لے آتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close