اسلام آباد

اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

اس سلسلے میں جاری بیان کے مطابق عالمی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ کو مالی سال 2016 کے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بلند ترین سطح اور ٹیکسوں کی ریکارڈ وصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں حکومت کے اقتصادی اصلاحات پروگرام کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں۔

انہوں نے اصلاحات پروگرام کی مالی معاونت کیلئے ورلڈ بینک اور حکومت پاکستان کے مابین حالیہ معاہدے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے شرح نمو کاعمل تیز ہوگا جس پر حکومت کی توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک اور حکومت پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران باہمی تعاون بہترین رہا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close