Featuredاسلام آباد

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

پاکستان نے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان خود مختار فلسطین کے موقف کی تائید کرتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر دنیا بھر سے امریکہ پر تنقید کی جا رہی ہے، دوسری جانب اسرائیلی فوجی کارروائی میں ابتک 52 سے زائد فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close