Featuredاسلام آباد

ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، آٹھ گھنٹے تعطل کیبعد جزوی طور پر بحال ہونا شروع

تربیلا اور گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا اور مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی، پنجاب اور خیبر پختونخوا مکمل طور پر بجلی سے محروم ہو گئے، گدو مظفر گڑھ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسلام آباد سمیت پشاور، مردان، ملتان اور فیصل آباد میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی جبکہ بریک ڈاون کی انکوئری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کی جلد بحالی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹری پاور ڈویژن اور متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے جب کہ این پی سی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کی جلد بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوات میں صبح 10 بجے سے جبکہ لکی مروت، ملتان اور بہاولپور اور گرد و نواح میں صبح سوا 9 بجے سے بجلی کی سپلائی بند تھی۔ چکوال اور اس کے گرد و نواح میں ساڑھے 9 بجے سے بجلی کی فراہمی بند رہی۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کراچی، بلوچستان اور سدرن پنجاب میں کسی حد تک صورت حال ٹھیک ہے، عارضی مسئلہ ہے جلد بند پاور پلانٹس بحال ہو جائیں گے اور ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close