Featuredاسلام آباد

اصغر خان قتل کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو

اصغر خان کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو طلب کیا ہے، جس پر مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہو گئے اور اسد درانی کے بھی پیش ہونے کا امکان ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسد درانی کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، جس پر اسلم بیگ پیش ہو گئے ہیں اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ اسد درانی کے بھی آج پیش ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور پہلے بھی کیس میں بیانات لے چکے ہیں لیکن احسان صادق آج دوبارہ مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کے بیانات لیں گے۔ مرزا اسلم بیگ سے پوچھا جائے گا کہ رقم کیسے آئی؟ کس کے حوالے کی؟ یہ فیصلہ کس سطح پر کیا گیا؟ کون کون اس میں ہمراہ تھا؟ کس کس سیاستدان کو پیسے دینے کا فیصلہ ہوا؟ اور اس کا مقصد کیا تھا؟ میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے اسد درانی سے پوچھا جائے گا کہ پیسوں کا انتظام کس نے کیا اور پیسے کہاں سے آئے؟ کس طرح بانٹے گئے؟ تحقیقاتی کمیٹی دیگر سیاست دانوں کو بھی طلب کرے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرایف آئی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کمیٹی کی سربراہی گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق ہیں جبکہ گریڈ 20کے عثمان اور گریڈ 19کے انور بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی رقم وصول کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close