Featuredاسلام آباد

نواز شریف کے بیان پر چوہدری نثار ایک بار پھر بول پڑے، خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دماغ سے غور کرنا ہوگا کیوں کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے جب کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے جب کہ اگر محاذ آرائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں بلکہ ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور اگر ہر مسلم لیگی نے اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close