Featuredاسلام آباد

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود، قومی اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے5 ہزار 247 ارب کے حجم کا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق قومی اسمبلی نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے 5 ہزار 247 ارب کے حجم کا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے، قومی اسمبلی نے فنانس بل 19-2018 کی بھی منظوری دیدی ہے جب کہ وزیر خزانہ کی ٹیکس ایمنسٹی کی 2 نئی ترامیم بھی فنانس بل میں شامل ہیں۔

آئین کے تحت فنانس بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد اسے ایوان صدر ارسال کیا جائے گا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ آئین کا حصہ بن جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close