Featuredاسلام آباد

اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا پہلا اقدام فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہوگا، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیا صوبہ بنائےگی اور پی ٹی آئی حکومت کا پہلا اقدام فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی نیت پر کل بھی شک تھا اور آج بھی شک ہے۔ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی کو دور کرنے کا وقت آ گیا ہے، جنوبی پنجاب کو 5 سال میں اکنامک پیکج دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جنوبی پنجاب زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کے پی اور فاٹا کا جو درد عمران خان کو ہے، کسی اور کو نہیں، عمران خان فاٹا کو بہتر طور پر جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حریفوں نے ڈیڑھ سال تک ہمارا وقت ضائع کیا۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی نے حکومت کا ساتھ دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میگا ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کریگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگریز کے کالے قانون ایف سی آر کو فی الفور ختم کریں گے۔ فاٹا کے لوگوں کو خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں سیٹیں دی جائیں گی۔ فاٹا کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ بلوچستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان کے دکھی دل لوگوں پر مرہم رکھیں گے اور ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو اپنائے گے اور پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے ساتھ وعدے تو بہت ہوتے ہیں لیکن پورے نہیں ہوتے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلوچستان کو احساسی محرومی سے نکالیں گے۔ محروم اضلاع کو ایک اکنامک پیکج دیں گے، ہیلتھ کیئر پروگرام متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے۔ آج کراچی میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں، کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، کراچی میں آج 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ ہم چاروں اکائیوں کو قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضہ مافیا کےخلاف کریک ڈاون کاارادہ رکھتے ہیں۔ کراچی میں ہاوسنگ سکیم کے تحت سستے گھر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ لائیں گے، کراچی میں شہری حکومت کو بااختیار کریں گے۔ کراچی کے اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close