Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں جہانگیر ترین کی عدم شرکت

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈکااجلاس ہوا جس میں اسد عمراور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کل کی ناراضی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد سے امیدواروں کے انٹرویوکئے جارہے ہیں،اجلاس میں اسد عمر اور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ جہانگیر ترین پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مداخلت کرنی پڑی اور دونوں رہنماﺅں کو اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close