اسلام آباد

نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانے کا اندیشہ، خورشید شاہ نے اشارہ دیدیا

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کاعندیہ دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافات نے حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے نگران وزیراعظم کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا،ان کا کہناتھا کہ حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پرپیچھے ہٹ رہی ہے،وزیراعظم کوہمارے نام مستردکرنے کاکوئی اختیارنہیں،قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن کے نام مستردنہیں ہوسکتے،بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کوبھیجے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ میں نگران وزیراعظم کے نام پر ڈیڈلاک برقرارہیں ،قبل ازیں وزیراعظم کا کہناتھا کہ اپوزیشن جو نام پیش کرے گی حکومت اسے قبول کریگی تاہم اب حکومت کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام بھی پیش کردیئے گئے اور کہا جا رہا ہے کہ ان ناموں پر اتفاق کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close