Featuredاسلام آباد

اگلا الیکشن ”ووٹ کو عزت دو“ ہو گا،نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دنیامیرے بیانیے کوقبول کررہی ہے،چشتیاں جلسے میں خود لوگ نعرے رہے تھے کہ ووٹ کو عزت دو،انہوں نے کہا کہ اگلاالیکشن ووٹ کو عزت دو ہوگا“۔احتساب عدالت میں نوازشریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیزکوتھپڑمارناافسوسناک عمل ہے،عمران خان نے اس کلچرکی بنیادرکھی،پی ٹی آئی کایہی کلچرہے اوراس کے ذمہ دارعمران خان خودہیں۔جہانگیرترین،شاہ محمودقریشی کے درمیان بھی تلخ کلامی سے متعلق سوال پر نوازشریف نے کہا کہ ایک ایک کرکے سارے سچ باہرآرہے ہیں،کے پی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی ارکان گتھم گتھاہوتے رہے،ایک ایک کرکے ان کے سارے پول کھل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی نے کیاکام کیاہے؟ پی ٹی آئی کوئی قابل ذکرکارنامہ بتادے،سوائے دھرنوں اورامپائرکی انگلی کی طرف دیکھنے کے پی ٹی آئی نے کیاکیا؟،انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پرکرپشن کے الزامات لگاتے رہے،ترقی کاخیبرپختونخوامیں کوئی قابل ذکرکارنامہ نہیں، امپائرکی انگلی اوراس کے پیچھے ناچنا،یہ ہے پی ٹی آئی،نوازشریف نے کہا کہ کہا گیا تھا کہ 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے وہ کہاں ہے ؟، ایک ارب درخت اور 360 ڈیم کہاں ہیں ؟ہم نئے خیبرپختونخواکو دیکھنے جانے کو تیار ہیں بلکہ ہم اپنے خرچے پر وہاں جانے کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ 5 بجے اٹک جلسے سے خطاب کروں گا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ اخباروں اورٹی وی چینلز کو ڈرایا جانا افسوسناک ہے یہ سب چیزیں نوٹ ہو رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close