اسلام آباد

کارگل احمقانہ آپریشن تھا اور نواز شریف سب کچھ نہیں جانتے تھے “سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے را کے سربراہ کے ساتھ۔۔۔۔۔۔

سابق ڈائریکٹرجنرل(ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی دعویٰ کرتے ہیں کہ کارگل سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے دماغ پر چھایا ہوا تھا اور یہ ایک احمقانہ آپریشن تھا۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس کے بارے میں نواز شریف بہت کم جانتے تھے وہ سب کچھ نہیں جانتے تھے لیکن انہوں نے اسے جاری رکھنے کا کہا تھا، لہذا انہیں سیاسی ذمہ داری لینی پڑے گی۔مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ “میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ ملکر لکھی گئی اپنی نئی کتاب میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے بھارت اور پاکستان سے متعلق تقریباًہر معاملے پر بات کی ہے۔ جنرل(ر) اسد درانی دعویٰ کرتے ہیں کہ کارگل آپریشن کے بعد مشرف دباﺅ میں تھے اورجانتے تھے کہ نواز شریف انہیں برطرف کردیں گے۔ لہذا انہوں نے ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا۔ جنرل (ر)درانی کے مطابق کارگل آپریشن بھارتی وزیراعظم واجپائی کے لاہور دورے کے بعد کیاگیاتھا۔ واجپائی کے اقدام سے بھارت کو فائدہ ہوا تھا کیونکہ ہر کوئی کارگل کیلئے پاکستان کو مودرِ الزام ٹھرارہاتھاجو ہر طرح سے ایک احمقانہ آپریشن تھا۔ بطور ٹو اسٹار ڈی جی ایم او انہوں نے بینظیرکے دوسرے دورِ حکومت میں ایسا کرنے کا مشورہ دیاتھا۔ لہذا انہوں نے کہا،’وزیراعظم، ہم یہ کرسکتے ہیں،‘ جواب میں انہوں نے کہا، ”شاید تم یہ کرسکتے ہولیکن سیاسی طورپر یہ پائیدار نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close