اسلام آباد

دنیا کشمیری عوام کی امنگوں اورآزادی کی جدوجہد کو تسلیم کرے،سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں ملک کی بیرونی اور خاص طور پر افغانستان کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے عید کے موقع پر سیکیورٹی یقینی بنانے پرانٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں نے انتھک کام کر کے دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام بنائے۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیری عوام کی امنگوں اورآزادی کی جدوجہد کو تسلیم کرے اور خطے میں امن کے لئے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close