اسلام آباد

کیااسد درانی کی نئی آنے والی کتاب پر بھی سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس ہوگا، نواز شریف کا سوال

سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوال اٹھا یا ہے کہ کیااسد درانی کی نئی آنے والی کتاب پر بھی سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس ہوگا،اسد درانی کی کتاب کے مندرجات نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ڈسکس ہونے چاہیں۔میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہاکہ اسددرانی کی کتاب پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے ،ایک قابل اعتبار قومی کمیشن بنایا جائے جو ان معاملات کو دیکھے،میڈیا اگر ڈرتا ہے توڈرے میں نہیں ڈرتا، ملک میں دو تین حکومتیں ایک وقت نہیں چل سکتیں۔وزیراعظم کو قومی کمیشن بنانے کی تجویز دیں گے؟ صحافی کے سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہاکہ حکومت میں صرف4یا5دن رہ گئے،کمیشن اب نہ بنا تو کچھ عرصے بعدبن جائیگا،قومی سانحات کے ذمے داروں کا تعین کیا جانا چاہیے،ملک کے ساتھ جتنے سانحات ہوئے ان پر قومی کمیشن تحقیقات کرے، بلوچستان میں کیسے حکومت کا تختہ ا±لٹا گیا؟ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کےذریعے کس طرح ایسے بندے کو چیرمین بنایاگیا؟سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ شہری آزادیوں اوراظہار رائےکی آزادی سے متعلق بات کرنا میرا فرض ہےقوم ان سب چیزوں کونوٹ کررہی ہے،اب حساب کتاب کا وقت ہے، 70سے زیادہ پیشیاں بھگت کر پہلی مثال اس ناچیز نے پوری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح حکومت ٹرم پوری کررہی ہے خدانہ کرے کوئی حکومت ایسے مدت پوری کرے، وزیراعظم شاہد خاقان بااعتماد ہیں ،پارٹی کے ساتھ انکی کمٹمنٹ اتنی ہے جتنی میری ہے،جس طرح شاہد خاقان نے10ماہ گزارے ان کی ہمت ہے،28جولائی کے فیصلے سے پہلے ملکی معیشت بہتر ہورہی تھی، عالمی اداروں اور عالمی میڈیانے اس بات کی تائید کی،28جولائی کے فیصلے کے بعد معاشی حالات خراب ہوئے، ہم نے عوام سے کیے گئے وعدے 5سال مکمل ہونے سے پہلے پورے کیے۔نوازشریف نے کہاکہ بڑے بڑے منصوبے چلادیے ،بجلی لےکر آئے سی پیک لےکر آئے،سی پیک میں رکاوٹ آگئی ہے ،منصوبے سست رفتار ہوگئے ہیں،سی پیک سے متعلق تحقیقات میڈیا خود کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close