Featuredاسلام آباد

خیبر پختونخوا میں فاٹا کا انضمام، افغانستان کے تمام اعتراضات مسترد

پاکستان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں۔ پاکستان نے فاٹا کے انضمام پر افغان پریس ایجنسی کی جانب سے افغان قیادت سے منسوب بیان کو مسترد کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فاٹا کے انضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ قبائلی علاقوں کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کے عمل میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل حکومت نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے پاکستانی حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close