اسلام آباد

ایم ایم اے کے پارلیمانی بورڈ میں کون کون شامل ہے، جان کر آپ بھی ۔۔۔

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، متحدہ مجلس عمل نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، ایم ایم اے 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔انہوں نے کہاکہ دینی جماعتوں کے اتحادمتحدہ مجلس عمل نے انتخابات 2018 میں امیدواروں کے چناؤ کے لئے پارلیمانی بورڈتشکیل دیدیا ہے، پارلیمانی بورڈکے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورسیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ مقررکیے گئے ہیں، پارلیمانی بورڈ میں اتحاد کی پانچ جماعتوں کے قائدین کوشامل کیا گیاہے۔ بورڈممبران میں سینٹرسراج الحق،پروفیسرساجد میر،علامہ ساجدعلی نقوی، پیر اعجاز احمد ہاشمی شامل ہیں،مرکزی پارلیمانی بورڈصوبائی اورضلعی بورڈزکی سفارشات پر امیدواروں کے چناؤ کافیصلہ کرے گاانہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا جبکہ ایم ایم اے انتخابات میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرے گی۔ امیدواروں کے چناو اوراتحاد کے لائحہ عمل کے لیے کل سپریم کونسل کااجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی صف بندی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کوردنہیں کیا جاسکتا، جنرل نشستوں پر5 فیصدخواتین امیدواربھی کھڑی کی جائینگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close