اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک یارسول اللہ کو کونسا انتخابی نشان دیا، جان کر آپ بھی ۔۔۔

تحریک لبیک یا رسول(ص) کے سیاسی ونگ "تحریک لبیک اسلام” کو الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے توپ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا گیا ہے۔ توپ کا نشان ملتے ہی ملک اور بیرونِ ملک تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر تحریک لبیک یا رسول(ص) کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا اللہ تعالی کے فضل و کرم اور رسول اکرم(ص) کی نگاہ عنایت سے توپ کا نشان ہوپ (امید) کا نشان ہے۔ ان شاء اللہ تعالی یہ جہاد اسلامی دفاع پاکستان اور فتح و نصرت کا نشان ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہ اکہ یہ نشان ناموس مصطفی(ص) کی پاسبانی اور نظام مصطفی(ص) کی حکمرانی کا علمبردار ہے۔ دریں اِثنا اشرف آصف جلالی کو مختلف جماعتوں کے قائدین اور علماء ومشائخ نے توپ کا نشان ملنے پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close