Featuredاسلام آباد

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے ناصر الملک سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارکان قومی اسمبلی سمیت ججز اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں مسلسل دوسری جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی جس کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں دوسری آئینی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہوئی اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2013 میں اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close