اسلام آباد

نئی سیکیورٹی پالیسی کا اعلان، داعش ملک کے لیے بڑا خطرہ قرار

اسلام آباد: پاکستان نے نئی داخلی سیکیورٹی پالیسی کااعلان کر دیا جب کہ داعش کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان نے نئی داخلی سیکیورٹی پالیسی کااعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم داعش کو پاکستان کے امن کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔

87 صفحات پر مشتمل نئی داخلی سیکیورٹی پالیسی کی دستاویزات کے مطابق 2010 میں سب سے زیادہ 2ہزار 26 دہشت گردی کے واقعات ریکارڈ کئے گئے، نئی پالیسی میں کالج اور یونیورسٹی سطح پر بڑھتی ہوئی انتہاپسندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close