اسلام آباد

رائے عامہ بہت بڑی طاقت ہے جس نے کئی ممالک کو اسرائیل تسلیم کرنے سے روکا ہوا ہے، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قرآنی حکم ہے کہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہوسکتے۔ ظلم ان کا شیوہ ہے، ان کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہے۔ ہمیں یہود و نصاریٰ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے، چند مسلمان ریاستوں نے غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات قایم کئے ہوئے ہیں، جو انتہائی افسوسناک امر ہے، بعض ممالک میں اسرائیلی سفارتخانے موجود ہیں، شام، یمن، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے، جس کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کار فرما ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ نیل و فرات کی باتیں کرنے والا اسرائیل آج دیواریں کھڑی کرکے دفاع پر مجبور ہے، حزب اللہ کی اسرائیل مخالف جنگوں کے بعد غاصب صہیونی ریاست کی ہیبت قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ یہ ہمت اور حوصلہ امام خمینی نے امت مسلمہ کو فراہم کیا، امت مسلمہ سے کہا کہ پوری رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے نام پر منائیں۔ اگر عوام اور رائے عامہ نہ ہوتی تو بہت سے مسلمان ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر چکے ہوتے، یہی رائے عامہ مسئلہ فلسطین کو دفن ہونے سے بچا رہی ہے، آج یہ مسئلہ انسانیت کا اہم مسئلہ بن چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close