اسلام آباد

الیکشن ملتوی اور نگراں حکومت کی مدت میں اضافے کا خدشہ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے 25 جولائی کو ملتوی اور نگراں حکومتوں کی مدت میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے عدالتوں کی جانب سے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کے بعد عام انتخابات کے 25 جولائی کو ملتوی اور نگراں حکومتوں کی مدت میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے، اس حکمت عملی کے تحت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اس معاملے پر قانونی مشاورت کے بعد ’’سپریم کورٹ‘‘سے رجوع کریں گے۔

سپریم کورٹ میں دونوں جماعتیں انفرادی طور پر آئینی درخواستیں دائر کریں گی، جس میں الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا جایا جائے گا اور عدالت عظمیٰ سے درخواست کی جائے گی کہ عام انتخابات 25 جولائی کو منعقد کرنے کے حوالے سے احکام جاری کئے جائیں، اس حوالے سے دونوں جماعتیں اپنی ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کے بعد کوئی احتجاجی تحریک بھی شروع کر سکتی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں الگ الگ مشاورت میں بلوچستان اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی حالیہ قرارداد، عدالتوں کی جانب سے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں اور پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے کاغذات نامزگی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی غور کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close