اسلام آباد

نوازشریف اوچھے ہتھکنڈوں سے انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکتا، اعجازالحق

پاکستان مسلم لیگ (ضیاء)کے سربراہ چوہدری اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد دورانی کی کتاب لکھنے کی کڑیاں نواز شریف کی طرف جاتی دکھا دے رہی ہیں، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم امریکہ کے شارے پر کی جا رہی تھیں، ہندوستان پاکستان کو دہشتگردوں کی نرسری والا ثابت کرنے میں ناکام رہا، اب یہی کام ہمارے سیاستدان کر رہے ہیں، مسلم لیگ ضیاء آئندہ انتخابات کیلئے عید کے بعد گرینڈ الائنس بنائے گی۔ چوہدری اعجاز الحق نے قومی حلقہ 167 اور 169 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زیڈ لیگ تمام حلقوں سے اپنے امیدواران اتارے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولنگر کے نجی میرج ہال میں افطار ڈنر کے بعد "میٹ دی پریس”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف نے ملک کے ساتھ ہی غداری نہیں کی بلکہ مسلم لیگ زیڈ کی کمر میں بھی چھرا گھونپا، مسلم لیگ زیڈ کے ساتھ پہلی غداری یہ کی کہ قومی حلقہ 169 میں خلائی مخلوق کی شکل میں ایک امیدوار پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ اتار دیا۔ دوسری غداری مسلم لیگ زیڈ کے منتخب ایم پی اے نعیم انور کو مسلم لیگ ن میں شامل کرکے ٹکٹ دینا ہے، نوازشریف ان اوچھے ہتکھنڈوں سے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا، مسلم لیگ ن کو قومی حلقے 167, 168, 169 میں مسلم لیگ زیڈ کے برجوں سے ٹکرانا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن ملتان اور بہاولپور کے شہروں کو جنوبی پنجاب سمجھتے ہیں، بہاولنگر ضلع کو بارڈر کا درجہ دینے والے مسلم لیگ ن کے قائدین کی عقل ٹھکانے آجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close