اسلام آباد

عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عائشہ گلالئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عمران خان کو کون نہیں جانتا، وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں، عمران خان اخلاقی زوال کا شکار ہیں اور خواتین پر بری نظر رکھتے ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان ریحام خان کے خلاف مافیا کی پشت پناہی کر رہے ہیں، تین بچوں، پاکستانی قوم عمران خا کی ماں ریحام خان اکیلی اس مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریںن کو پہچاننے والی ہے، وہ آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورے نہیں اترتے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close