Featuredاسلام آباد

6 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا ہے، نگراں کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، علی ظفر، یوسف شیخ، اعظم خان روشن اور خورشید بھروچہ شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر ممنون حسین نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم ناصر الملک سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔عبداللہ حسین ہارون کو وزارت خارجہ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا ہے، علی ظفر کو وزارت اطلاعات، وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیاہے، ڈاکٹر شمشاد اختر کے پاس وزارت خزانہ، شماریات، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، کامرس، ٹیکسٹائل، صنعت وپیداوار کا چارج بھی ہوگا، اعظم خان کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات، کیڈ اور بین الصوبائی کی وزارت جب کہ بیگم روشن خورشید بھروچہ کو انسانی حقوق اور کشمیر افیئرز سیفران کی وزارت کاقلمدان دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوسف شیخ کو وزارت تعلیم، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت مذہبی امور دی گئیں ہیں۔
نگراں وزیر ڈاکٹر شمشاد اخترمعروف ماہر معیشت ہیں، ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رہ چکی ہیں، اس کے علاوہ شمشاد اختر اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل اور عالمی بینک کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔ نگراں وزیر عبداللہ حسین ہارون اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سندھ اسمبلی میں سابق اسپیکر رہے جب کہ نگراں وزیر سید علی ظفر معروف وکیل اور سابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہیں۔نگراں وزیر محمد اعظم خان خیبرپختونخوا کے سابق چیف سیکریٹری ہیں، نگراں وزیر محمد یوسف شیخ کاروباری شخصیت ہیں جبکہ نگراں کابینہ کی رکن بیگم روشن خورشید بھروچہ سینٹ کی سابق رکن اور بلوچستان کی وزیر رہ چکی ہیں،وہ این جی او ہنر کی سی ای او، ایس او ایس ویلیج کوئٹہ کی قائم مقام چیئرپرسن اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریفارمز بورڈ کی رکن بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close