اسلام آباد

خورشید شاہ کی شاہ محمود سے ملاقات ،الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر پراعتماد میں لیا

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر پر اعتماد میں لیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات  پر شاہ محمود قریشی کو بریف کیا اور اعتماد میں لیا۔دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن جماعتوں کے  کل ہونے والے اجلاس کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا  ہے۔

تحریک انصاف  کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو بھی بیلٹ کا تقدس بحال رکھنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جمہوریت سے پیار ہے انکا ایک ہی نقطہ نظر ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ   انھوں نے آئین پر حلف اٹھایا ہوا ہے  اوروہ آئین کی پاسداری کے پابند ہیں۔غیر جمہوری اقدام اگر کسی نے اٹھایا تو اسکا ساتھ نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close