Featuredاسلام آباد

پروفیسرحسن عسکری نگراں وزیراعلی پنجاب مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نگراں وزیر اعلی پنجاب مقررکردیا۔

پاکستان ویوزکے مطابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سرداررضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں باہمی مشاورت سے پروفیسرحسن عسکری کونگراں وزیر اعلی پنجاب مقررکردیا۔

پروفیسرحسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیاسے پی ایچ ڈی کیا اورپروفیسر حسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔اس سے قبل حکومت کی جانب ایڈمرل ذکا اللہ، جسٹس (ر) سائرعلی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اورایازامیرکے نام تجویز کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پرحکومت اوراپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close