اسلام آباد

آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی تو وزیراعظم 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے : بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وزیراعظم نوازشریف 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے، عمران خان کی بات سے اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہ نوازشریف کا طرزحکومت جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یقین ہے آزادکشمیر کے لوگ پیپلز پارٹی کو انتخابات میں ووٹ دیں گے، کہتے ہیں کہ وزیراعظم کو پیغام دیتا ہوں کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وہ پرانا دھرنا بھول جائیں گے۔  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاناما دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے، وزیراعظم نواز شریف کے احتساب کا اپریل سے مطالبہ کررہے ہیں جو تاحال پورا نہیں ہوا۔  تخت رائیونڈ والے خود کو پاک صاف سمجھتے ہیں۔ مفاہمت صرف ن لیگ سے نہیں اپویشن جماعتوں سے بھی ہوتی ہے، عمران خان کی بات سے اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہ نوازشریف کا طرزحکومت جمہوریت کے لئے خطرہ ہے۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ آج کونسی سرحد ہے جہاں ہمارا تناو نہیں۔ تمام دباو کے باوجود سابق صدر آصف زرداری نے ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close