اسلام آباد

سینیٹرحمد اللہ کوضمانت مل گئی

عدالت نے خاتون سے بدکلامی کے معاملے میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حمد اللہ کی ضمانت منظورکرلی ہے

سینٹر حمد اللہ کو سماجی کارکن ماروی سرمد کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں 30 ہزارروپے زر ضمانت کے عوض ضمانت پررہا کردیا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے کی۔

مشہور سماجی کارکن اور صحافی ماروی سرمد اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر حمد اللہ کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی

بات تلخ کلامی سے بڑھ کردھمکیوں تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پروگرام خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی کے موضوع پر ہورہا تھا جس میں بیرسٹر مسرور نے اسلامی نظریاتی کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ماروی سرمد نے انتہائی شدومد سے ان کی حمایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close