Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کا اجلاس؛ بیلٹ پیپر کی چھپائی پاک کی فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشن سردار محمد رضاخان کی سربراہی میں عام انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی اور صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارت داخلہ اور دفاع کے حکام، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جیز پولیس شریک ہیں۔ اجلاس میں بیلٹ پیپر کی چھپائی پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جب کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ فوج سیکورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس پر تعینات ہو گی۔

اجلاس کے دوران عام انتخابات کےلیے مکمل سیکیورٹی پلان بنایاجارہا ہے اور پولنگ اسٹیشنز کا سیکیورٹی پلان بھی طے کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close