اسلام آباد

عمران خان کو عمرے سے واپسی پر گھر پہنچتے ہی دھرنے کا سامنا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ ان کی اہلیہ، گہرے دوست زلفی بخاری، علیم خان، کرن علیم اور عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ وطن واپس آگئے ہیں. چیرمین پی ٹی آئی کو گھر پہنچتے ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ بونیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان نے من پسند امیدواروں کو ٹکٹ دینے پر بنی گالا میں احتجاج کیا۔

کارکنان نے عمران خان کی گاڑی روک لی اور نظریاتی کارکنان کو عزت دو کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد عمران خان کو جانے دیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ٹکٹ نہ ملا بنی گالا دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی سربراہی میں بورڈ تشکیل دیا تھا۔ تاہم اس بورڈ پر من پسند اور غیر نظریاتی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ پی ٹی آئی کارکنان اور ٹکٹ سے محروم رہنے والے امیدوار نے کئی روز سے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close