اسلام آباد

پی ٹی آئی کا چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیئر پارٹی رہنماؤں کو چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پاکستان ویوز کےمطابق عمران خان نے چیئر مین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنی جماعت کے سینیئر رہنماؤں کو چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے پٹیشن دائر کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نادرا چیئر مین کو ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی تیار کرلی ہے اور بیرسٹر بابر اعوان نے عمران خان کو پٹیشن پر بریفنگ بھی دی ہے۔

پٹیشن میں چیئرمین نادرا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جیتنے میں مدد کے لیے ڈیٹا فراہم کیا ہے، چیئرمین نادرا کو سابق حکمراں جماعت نے ہی تعینات کیا تھا اس لئے چیئرمین نادرا کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا لہذٰا چیئر مین نادرا کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر بابر اعوان نے چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلد الیکشن کمیشن میں چیئر مین ناررا کے خلاف پٹیشن دائر کر ے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close